سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی کمیٹی کا اجلاس، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی کمیٹی کا اجلاس، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صنعت اور سائنسی تحقیق کی منتقلی، لوکلائزیشن کے علاوہ دفاعی صنعتوں اور معیاری صلاحیتوں کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس ریاض میں معاون سعودی وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی کی موجود گی میں ہوا ہے۔

اجلاس میں دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کے لیے منعقد کیا گیا۔

سعودی، پاکستانی ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف سی جی ایس جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں صنعت اور سائنسی تحقیق کی منتقلی، لوکلائزیشن کے علاوہ دفاعی صنعتوں اور معیاری صلاحیتوں کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسی سطح پر سعودی، ترک ٹاسک فورسز نے اپنا تسیرا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت سعودی وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور ترکی کے نائب وزیر دفاع جلال سامی توفیکی نے کی۔

اجلاس میں دفاعی صنعتوں کے شعبے میں تعاون، ٹیکنالوجی کے منتقلی اور لوکلائزیشن اور سائنسی تحقیق کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Committee of Saudi ArabiaReview of Strengthening Defense CooperationTurkey and Pakistan
Comments (0)
Add Comment