اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین)سلوان مومیکا نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے سامنے قرآن نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرلیا۔
28 اگست بروز پیر دوپہر ایک بجے سے دو بجے کے درمیان ملعون قرآن نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج، کمیونٹی رہنماؤں نے پاکستانیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کردی۔