پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور کے زیراہتمام فوگوانگ شان ٹمپل میں گندھارا کلچرل نمائش کا انعقاد

کوالالمپور (محمدوقارخان) پاکستان ہائی کمیشن نے "گندھارا کلچرل” کا اہتمام کیا۔ نمائش میں قدیم گندھارا تہذیب کی بھرپور اور متحرک تاریخ کی نمائش کی گئی جو کہ پاکستان کے شمالی حصوں ٹیکسلا، وادی سوات اور تخت بھائی اور خطے کے دیگر شہروں میں پھیلی ہوئی ہے۔تقریب میں مختلف فن پارے، پینٹنگز، لٹریچر اور مناظر کی نمائش کی گئی۔

تقریب کا افتتاح ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کیا۔ چینی،ملائشیائی معززین اور بدھ مت کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے ریمارکس میں ہائی کمشنر سید احسن رضا نے گندھارا کے عظیم بدھ مت ورثے کو احترام کے ساتھ محفوظ کرنے اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے ذریعے لوگوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم اور کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گندھارا کو ملائیشیا میں متعارف کرانے پر فو گوانگ شان ٹیمپل کا شکریہ ادا کیا اور تمام حاضرین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جو چینگ (مقامی بدھسٹ راہنما) نے 14 سے 15 مارچ 2022 تک "پاکستان میں بدھ مت: تاریخ، آثار قدیمہ، فن اور تعمیرات” کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایک وفد کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ پاکستان کا ہائی کمیشن گزشتہ سال اگست میں FGS مندر میں "Explore گندھارا نمائش” کا انعقاد کرچکاھے۔

اسی طرح جو چینگ نے 11سے 13جولائی 2023تک اسلام آباد میں ہونے والے "گندھارا سمپوزیم” میں شرکت کے لیے اس سال ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کیا اور اس کے بعد ہائی کمیشن نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے کے وژن کے ساتھ آج کی "گندھارا ثقافتی نمائش” کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ھائی کمشنر محمد عادل، کمرشل اتاشی صغریٰ حبیب ، ڈیفنس اتاشی ناصر محمود ، ویزہ کونسلر یاسر کیانی ، کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب امین اور تھرڈ سیکٹری امیر احسن بٹ بھی موجود تھے۔

Fuguang Shan TempleGandhara Cultural ExhibitionPakistan High Commission Kuala Lumpurپاکستان ہائی کمیشن کوالالمپورفوگوانگ شان ٹمپلگندھارا کلچرل نمائش
Comments (0)
Add Comment