پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں گرینڈ انٹرنیشنل مشاعرہ 23 ستمبر 2023 کو ہوگا

مشاعرے کے انعقاد میں اوورسیز پاکستانیزیونائیٹڈ فورم OPUF کا تعاون شامل ہے

معروف شاعر فرحت عباس شاہ مشاعرہ کی صدارت کریں گے

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیزیونائیٹڈ فورم اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے 23 ستمبر 2023 کو معروف شاعر فرحت عباس شاہ کی زیر صدارت پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں گرینڈ انٹرنیشنل مشاعرے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں مشاعرہ کمیٹی کا اجلاس میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ دبئی میں منعقد ہوا جس میں ملک اسلم ، تابش زیدی ، صائمہ نقوی، عائشہ شیخ عاشی، ناعمہ لاشاری، عائشہ منیرہانس، فخر صدیقی، سید غضنفرنقوی اور ملک خرم اعوان نے شرکت کی۔

اوور سیز پاکستانیز یونائیٹڑ فورم کے چیئرمین میاں منیر ہانس نے اجلاس کی صدارت کی اور ایونٹ کے انعقاد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مشاعرہ کمیٹی کے ممبران نے معیاری مشاعرہ کے انعقاد کے لئے مختلف تجاویز دیں۔

23 ستمبرOPUFگرینڈ انٹرنیشنل مشاعرہ
Comments (0)
Add Comment