جدہ:فیئرڈیل کے چیئرمین عبدالرؤف کی جانب سے صحافیوں کےاعزاز میں عشائیہ

جدہ (خالدنواز چیمہ) انسان رزق کے لئےمحنت کرتا ہے،سارا اختیار اللہ کے پاس ہے، اللہ کی ذات رازق ہے،اگر آپ اپنےنبیؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل کرتے ہیں اور اپنی نیت کو صاف رکھتے ہیں توراستے خود بخود مل جاتے ہیں، یہ بات پارک ویوسٹی کے پلاٹینم پارٹنرفیئرڈیل مارکٹنگ کے چیئرمین چودھری عبدالرؤف نے جدہ میں اپنے نئے آفس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر صحافیوں اعزاز میں دیئے گئے ایک پُرتکلف عشائیہ میں کہی جس میں پاکستان کے بیشتر پرنٹ، الیکٹرونک کےنمائندگان کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

انھوں نے کہا سعودی گورنمنٹ نے معاشی ترقی کے نئے اقدامات اور ویژن 2023-2030کو دیکھ کرخیال آیا کہ اس خطے میں ایک مسلمان ہونےکے ناطے ہم بزنس میں آئیں۔ یہ سفر ابھی جاری ہے۔ ہمارا نظریہ ہے کہ ہم ایک عام کمپنی کی طرح کام نہیں کریں، بلکہ پاکستان کا مثبت چہرہ بھی اجاگر کریں، میں صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اس عینک سے دیکھیں جس سے مثبت چہرہ مثبت نظر آئے اور دنیا میں اس امیج اچھا ابھرے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستانیوں کےدل بہت خوب صورت بنائیں ہیں۔ یہ دل دھڑکتے ہیں ایک دوسرے کے لئے۔ ان میں بہت جذبہ ہے، محبت ہے۔ لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمیں آپس میں ایک دوسرے کی اصلاح اور مدد بھی کرنی ہے۔ انھوں نے کہا میں نے یہ آفس بناتے ہوئے دل میں سوچا کہ ہمارے بہت سے محنت کش کس طرح اس تپتے صحرا میں محنت کرتے ہیں اورکم آمدنی میں گزارہ کرتے ہیں تو میری یہ خواہش ہے کہ ایسے لوگ یہاں پر آئیں۔ ہم سب انکےلیے مشعل راہ بنے۔ ان کے لئے راستہ بنائیں۔

عبدالرؤف نے کہا میں چاہتا ہوں کہ ہر وہ پاکستانی محنت کش صدق دل سے، نیک نیتی سے، رزق حلال کے ساتھ ان چیزوں کی پابندی کرتےہوئے ہمارے ساتھ شامل ہو۔

عبدالرؤف نے کہا ہم بہت ساری پوزیٹو چیزیں لیکر آئیں ہیں۔ میڈیا کے لوگوں کو بھی معلوم ہے کہ ان کو بھی ان کی محنت کا کوئی معاوضہ نہیں ملتا ہے،یہ ان کا حق ہے، ہم انکا بھی خیال رکھیں گے۔

فیئر ڈیل آپ کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ جو بھی موقع ملتا ہے، آپ کو میں بھائی کی حیثیت سے یہ آفر کرتا ہوں کہ میں منافع میں آدھا آپ کو شریک کروں گا۔ یہ بلکل رزق حلال ہوگا اس میں کوئی چیزپوشیدہ نہیں ہوگی،یہ میری سوچ ہے میرا ویژن ہے۔

انھون نے کہا اس آفس کو آپ اپنا آفس سمجھیں۔ جس طرح آپ کمیونٹی میں ایک گروپ ، ایک کورڈینیشن کے ساتھ کام کررہے ہیں، ہمیں بھی اپنا ساتھی سمجھیں۔ مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی پاکستانی اپنے ملک میں انویسٹمنٹ کرنا چاہ رہا ہے تو اس کو صحیح پلیٹ فارم مہیا کریں تاکہ اس کو اس کا صحیح منافع ملے۔ انھوں نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہم آپس میں کوارڈینیشن رکھیں۔آخرمیں انھوں نے سب مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں تلاوت قرآن پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ خورشید سجاد نے تلاوت کی سعادت حاصل۔

نوید اقبال نےنظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے فیئرڈیل ماکیٹنگ اور چیئرمین عبدالرؤف کا تعارف پیش کیا۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین نے بھی خطاب کیا۔ ممتاز کاروباری شخصیات،چودھری عبدالخالق لک ،ملک منظور حسین اعوان،میاں الطاف اکرم ،فیض پی ای اے کے افسران نے شرکت کی۔

Chairman Abdul RaufFair dealPARK VIEW CITYچیئرمین عبدالرؤففیئرڈیل
Comments (0)
Add Comment