سابق وفاقی وزیرعابد شیرعلی نے دبئی میں ضیاء کار رینٹل کا افتتاح کیا

میزبانی کے فرائض واصف علی، آغا حماد علی اور ملک راشد الطاف اعوان نے انجام دیے

شرکائے تقریب نے مل کر ضیاء کار رینٹل کے آفس کا افتتاح کیا اور فیتہ کاٹا

عابد شیر علی کی طرف سے ضیاء کار رینٹل کے ڈائریکٹرزکو مبارکباد

دبئی (طاہر منیر طاہر) ضیاء کار رینٹل کی دبئی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضیاء کار رنینٹل کے ڈائریکٹرز واصف علی، آغا حماد علی اور ملک راشد الطاف اعوان نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی تھے۔

ضیاء کاررنینٹل کے سی ای او واصف علی نے عابد شیر علی اور دیگر مہمانوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا تقریب کا اغاز حافظ جمیل جرال نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر میزبان واصف علی نے تمام مہمانوں کو خوش امدید کہا اور ضیاء کار رینٹل کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ آگاہ کیا۔

مہمان خصوصی عابد شیر علی، واصف علی، آغا حماد علی، ملک راشد الطاف اعوان پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ، ملک صابر اعوان اف سیالکوٹ، خواجہ رضوان، حاجی عمران بٹ، محمد ریحان، حافظ جمیل جرال اور دیگرنے مل کر ضیاء کار رینٹل کے آفس کا افتتاح کیا اور فیتہ کاٹا۔

تمام دوستوں نے واصف علی کو نئے بزنس پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عابد شیر علی نے ضیاء کار ر نینٹل کے ڈائریکٹرز کو بزنس کی مبارک باد دی اور خصوصی دعا کی اور کہا کہ ہم یو اے ای کے حکمرانوں کے مشکور ہیں جنہوں نے تمام اوورسیزپاکستانیوں کو بزنس کے بہترین مواقع دیے ہیں۔

ہم سب کو یو اے ای کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ واصف علی نے کہا یو اے ای اس وقت پوری دنیا کاتجارتی مرکز ہے۔ امارات میں مقیم پاکستانیوں کو بزنس کے لئے اچھا ماحول فراہم کرنے پر حکومت امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حافظ جمیل جرال نے پاک امارات دوستی امت مسلمہ اور نئے بزنس کھولنے پر خصوصی دعا کروائی، آخر میں میزبان واصف علی نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور عربی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

abid sher alizia car rentalضیاء کار رینٹلعابد شیرعلی
Comments (0)
Add Comment