تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

پیرس(عاکف غنی ملک)انصاف پینل کے ایک سو ستر ووٹ پیمنٹ کے باوجود ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انصاف پینل فرانس جس کے صدارتی امیدوار شیخ نعمت اللہ ہیں اور جن کے پینل کو سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس و سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات یاسر قدیر کی حمایت حاصل ہے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بنائے پینسٹھ ممبران کی ممبرشپ فیس بروقت ادائیگی کے باوجود انھیں فرانس میں جاری انٹرا پارٹی الیکشنز میں ووٹ کا حق ا ستعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس یاسر قدیر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اوورسیز کارکنان کے حقوق و اختیارات پر مسلسل آواز اٹھانے پر تحریک انصاف کے موجودہ سیکرٹری اوورسیز پی ٹی آئی  ڈاکٹر عبدللہ ریار اور الیکشن کمیشن کے ایک ممبر خاور میمن ان سے ذاتی پرخاش و اختلاف رکھتے ہیں چنانچہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جانب داری سے کام لیتے ہوئے یاسر قدیر کی جانب سے بنائے گئے پینسٹھ ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جبکہ ان پینسٹھ ممبران کی ممبرشپ فیس بھی لے لی ۔

اس کے علاوہ شیخ نعمت اللہ کے بنائے ایک سو پانچ ممبران کی فیس لینے کے باوجود ان ممبران کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا گیا ، یاسر قدیر نے کہا صاف نظر آ رہا ہے کہ موجودہ اوورسیز سیکرٹری ڈاکٹر عبدللہ ریار اور الیکشن کمیشن کے ممبر خاور میمن کے ہوتے ہوئے منصفانہ اور آزاد الیکشنز کا ا انعقاد ممکن نہیں ہے اور ان ووٹرز کو ووٹ کا حق نہ دینے سے الیکشن کمیشن کی بد نیتی سب پر عیاں ہے ۔

اس حوالے سے یاسر قدیر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے تصدیق کی کہ فنانس بورڈ و الیکشن کمیشن جانب داری سے کام لے رہا ہے اور ہمارے بنائے ممبران کو ووٹ کا حق ا ستعمال کرنے نہ دینا جبکہ ان کی ادائیگی مقررہ وقت سے پہلے کر دی گئی تھی پورے الیکشن پراسز پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ان کی شکل یا خیالات نہیں پسند تو اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہونا چا ہئے تھا کہ وہ اپنی موجودہ پوزیشن کا غلط ا ستعمال کریں ، انھوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ان تمام بے ضابطگیوں کو باقاعدہ مرکزی لیڈرشپ و پارٹی فورمز پر اٹھانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

جبکہ انصاف پینل کے امیدواروں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں ان کا اعتماد موجودہ الیکشن کمیشن و سسٹم سے اٹھ چکا ہے لیکن ان ساری زیادتیوں و بے ضابطگیوں کے باوجود وہ میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے اور الیکشن میں دوسرے گروپ کو بھر پور ٹف ٹائم دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment