وزیر مملکت وصی شاہ کا دبئی میں منعقدہ "دی نارتھ” کے عنوان سے نمائش کا دورہ

"دی نارتھ” کا مقصد پاکستان کے متنوع مناظر کی نمائش کرنا ہے

فنکار ثقافتوں کو جوڑنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، وصی شاہ

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے پاکستان کے قدرتی حسن کو فروغ دینے کیلئے دستنگوئی گیلری کی کاوشوں کو سراہا

دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر مملکت برائے سیاحت اور چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن وصی شاہ نے آئی سی ڈی بروک فیلڈ پلیس، دبئی میں منعقد ہونے والی ’دی نارتھ‘ کے عنوان سے نمائش کا دورہ کیا،دی نارتھ کے کیوریٹرعماد میاں نے وزیرموصوف کو تقریب کے تصور سے آگاہ کیا۔

نارتھ کا مقصد پاکستان کے متنوع مناظر کی نمائش کرنا ہے جیسا کہ تین فنکاروں، لوئس ساپری، سارہ کنپ اور فوبی سٹیورٹ کارٹر نے دریافت کیا ہے۔ فنکاروں نے Daastangoi Gallery کے ریزیڈنسی پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کیا اور ستمبر 2022 میں پاکستان کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے اور اس کی تصویر کشی کرنے کےلئے10دن گزارے۔

ان فنکاروں کا کام ستمبر 2023تک بروک فیلڈ پلیس میں دکھایا گیا ہے۔ وزیر مملکت وصی شاہ نے فنکاروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکار ثقافتوں کو جوڑنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

مجھے دنیا کے مختلف حصوں سے ٹیلنٹ کا انتخاب کرنے اور ان کے فن پاروں کے ذریعے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کو دکھانے کےلئے دستنگوئی گیلری کی خصوصی کاوشوں اور اختراعی آئیڈیاز کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، نمائش اس سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام پاکستان کے لئے ثقافتی اور اقتصادی اور عالمی سطح پر ماحولیاتی اہمیت کا حامل ہے۔ سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے قدرتی حسن کو فروغ دینے کے لئے دستنگوئی گیلری کی کاوشوں کو سراہا اور آئی سی ڈی بروک فیلڈ پلیس میں نمائش کے لئے آرٹ ورک کے معیار کو سراہا۔

The North Exhibitionوزیر مملکت وصی شاہ
Comments (0)
Add Comment