چینی صدر کی جا نب سے چین میں "کسان اور فصل کے چھٹے تہوار” کی مبارک باد

چین نےقدرتی آفات کے اثرات پر قابو پا لیا ہے، شی جن پنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں "کسان اور فصل” کے چھٹے تہوار کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں اور زراعت، دیہات اور کسان سے وابستہ افراد کو اس تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال، چین نےقدرتی آفات کے اثرات پر قابو پا لیا ہے، اور اناج کی پیداوار میں دوبارہ اچھی فصلیں متوقع ہیں ، جس نے مسلسل اقتصادی بحالی کو فروغ دینے، ایک نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کو تیز کرنے اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں مضبوط مدد فراہم کی ہے۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں تمام پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو زراعت، دیہات اور کسان سے وابستہ امور کو مضبوط کرتے ہوئے دیہی علاقوں کی خوشحالی کو بھرپور طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی اور دیہی جدیدکاری کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کو مرکزی حیثیت کے طور پر برقرار رکھنا ہوگا اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے چینلز کو وسیع کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔

Sixth Farmer and Harvest Festivalکسان اور فصل کے چھٹے تہوار
Comments (0)
Add Comment