بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور وزارت زراعت و دیہی امور نے بیجنگ میں اسٹریٹجک تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔وزارت زراعت اور دیہی امور کے وزیر ہان جون اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔
ہان جون نے کہا کہ وزارت زراعت و دیہی امور دیہات اور کسانوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے سی ایم جی کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گی۔ دونوں فریق زراعت، دیہات اور کسانوں کی پالیسی اور تجربات پر مزید رپورٹس پیش کریں گے اور متعلقہ پالیسی کی بروقت تشریح کریں گے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی وزارت زراعت و دیہی امور کے ساتھ رپورٹس کے حوالے سے رابطہ کاری کے میکانزم کو بہتر بنائے گا، زراعت، دیہات اور کسانوں کے شعبوں میں چینی طرز کی جدیدکاری کے حقیقی حالات کو واضح طور پر پیش کرے گا، اور زرعی جدیدکاری کو فروغ دینے میں مزید کردار ادا کرے گا۔