سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام یوم الوطنی انٹرا سٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

میچز کو دیکھنے کے لئے اہم سعودی شخصیات اور سفارت خانہ پاکستان کے افسران شریک ہوئے

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام یوم الوطنی انٹرا سٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، میچز کو دیکھنے کے لئے اہم سعودی شخصیات اور سفارت خانہ پاکستان کے افسران شریک ہوئے

سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم الوطنی انٹرا سٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحرین سمیت الجبیل، دمام ، القصیم اور ریاض کی ٹیموں نے شرکت کی جن کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے تاہم آر سی ایل الیون نے میدان مار لیا ۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں پرنس سلمان بن سلطان بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات نے شرکت کی جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم اور کمیونٹی اراکین شریک ہوئے ۔

ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے اور سعودی حکومت کی سرپرستی کی بدولت کرکٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے آخر میں انٹرا سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کے علاوہ ونر اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment