ملائشیا میں پاکستانی مصنوعات کی پہچان کیلئے MALPAK بزنس کونسل کی کوششوں کو سراہتے ہیں،ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ

دعا ہے اللہ رب العزت ہمارے آپسی اختلافات ختم فرما کر ہماری زندگی ، کاروبار میں برکت اور ملک و قوم کی ترقی عطا فرمائے،امام مدینہ شیخ سعد نعمانی

پاکستان کی پروڈکٹس کیلئے باقاعدہ طور پر ایک شو کیس بنا کر پاکستانی مصنوعات کو ڈسپلے کیا گیا ہے، چیئرمین MALPAK داتو سری نذیر میر سلام

کوالالمپور(محمد وقار خان)کوالالمپور شہر کے وسط میں پاکستان ملائشیاء بزنس کونسل ( MALPAK BUSINESS COUNCIL) کے نئے دفتر کا افتتاح کیا گیا ۔نئے دفتر کا افتتاح ہائی کمشنر آف پاکستان ملائشیاء سید احسن رضا شاہ نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔

پروگرام کا آغاز امام مدینہ شیخ سعد نعمانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور اس کے بعد انہوں نے پاکستان اور ملائشیا میں امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کہا کہ ملائشیا پاکستان بزنس کونسل پاکستان اور ملیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے لیے بہترین اور منفرد پلیٹ فارم ہے ، اس پلیٹ فارم کی کوششوں سے پاکستانی مصنوعات کو ملائشیا کی مارکیٹ میں رسائی مل رہی ہے جس سے ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے ،انہوں نے MALPAK کی خدمات کو سراہا اور تمام ممبران کی نیک نیتی کی تعریف کی ۔

اس موقع پر چیئرمین داتو سری نذیر میر سلام نے کہا MALPAK کا پرانا دفتر شہر کے وسطی حصہ اور پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت سے کچھ دور تھا ، اس لیے خصوصی طور پر کوشش کرکے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کے قریب یہ دفتر بنایا گیا ہے تاکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور پاکستانیوں سے ہروقت رابطے میں رہا جاسکے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ملائشیا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت کہ فروغ کے لیے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ،ہم نے نئے دفتر میں پاکستان کی پروڈکٹس کے لیے باقاعدہ طور پر ایک شو کیس بنایا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کو ڈسپلے کیا گیا ہے ۔ تاکہ ہر آنے والے مہمان کو پاکستانی مصنوعات سے تعارف ہو ۔

جنرل سیکرٹری MALPAK بزنس کونسل سلیم ابراہیم نے بتایا کہ ہم خصوصی کوششوں سے ملائشیا کی مارکیٹ میں پاکستانی حلال میٹ لے کر آئے ہیں ، اس سے ملائشیا میں حلال میٹ کی مانگ کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمایا جائے گا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر محمد عادل ، کمرشل اتاشی میڈم صغرا حبیب، ڈیفنس اتاشی کموڈور ناصر محمود ،کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب امین، MALPAK کے وائس چیئرمین عثمان احمد ، سیکرٹری جنرل سلیم ابراہیم ، ایگزیکٹو ممبر محمد اسلم ، محمد اقبال ،فرحان اقبال، فاروق ملک، محمد کاشف ، معروف مذہبی شخصیت و تاجر محمد عثمان ، پاکستان پریس کلب ملائشیا کی طرف سے سینئر نائب صدر سید خرم عباس شیرازی ، جنرل سیکرٹری PPCM. محمد وقار خان اور دیگر موجود تھے ۔

High Commissioner Syed Ahsan Raza ShahMalPakMALPAK Business Council MalaysiaMALPAK بزنس کونسلMPBCملائشیاہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ
Comments (0)
Add Comment