سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یاداشت پر دستخط

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف اور سعودی عرب کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ عامر السواحہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور پاک سعودی حکام کے علاوہ آئی ٹی ماہرین شریک تھے۔

ملاقات کے بعد دو طرفہ باہمی ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کریں گے اور سرکاری سطح کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دیں گے۔

پاک سعودی معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دو طرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔

pakistan saudia Information technologySign the memoانفارمیشن ٹیکنالوجییاداشت پر دستخط
Comments (0)
Add Comment