پاکستان کی پریمیئر کیبل اور سعودی عرب کی ایکٹکو کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اہم معاہدہ طے پا گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی اور سعودی کمپنی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا جس کے ذریعے دونوں ممالک کی کمپنیاں ملکر ہائی ٹیک فائبر سلوشنز کو متعارف کروائیں گی جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں ACTCO ایکٹکو کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پریمیئر کیبل لمیٹڈ پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں پاکستانی اور سعودی کمپنی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں ملکر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں ہائی ٹیک فائبر سلوشننز کو متعارف کروائیں گی جس سے دونوں ممالک کی عوام میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور آئی ٹی کے میدان میں ایک نئی جدت بھی آئے گی۔

اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کوم فیصل اقبال، چیئرمین "پاشا” پاکستان سوفٹ ویئر ھاؤس زوہیب خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ACTCOpakistanSaudiArabiaTechPartnership
Comments (0)
Add Comment