پاکستان مسلم لیگ ن ملائشیا کے وفد کی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ سے ملاقات

کوالالمپور(محمد وقار خان) پاکستان مسلم لیگ ن ملائشیا کے وفد کی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ سے ملاقات ، ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن ملائشیا محمد نثار مہر،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ملائشیا علی سلطان گوندل ،میڈیا ہیڈ فیصل مغل کی ہائی کمشنر سید احسین علی شاہ،ویلفیئر کمشنر ڈاکٹر حسیب اور ڈپٹی ہائی کمشنر محمد عادل شامل تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن ملائشیا کے صدر محمد نثار مہر نے مختلف ایشوز پر بات کی، انہوں نے کہا حال ہی میں ملائشیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک انڈین نے پاکستانی بھائی کو پکڑ کر زبردستی اپنے ہندو مذہب کے نعرے لگوائے۔

ویڈیو وائرل ہوتے مسلمانوں کے دل میں غصے کی لہر دوڑ اٹھی، اس حوالے سے درخواست ہائی کمیشن میں جمع کروائی گئی جس پر انہوں نے قانون کے مطابق اس کیس پر عملدرامد کی یقین دھانی کرائی ۔

محمد نثار مہر نے مطالبہ کیا کہ ہائی کمیشن میں ایک انفارمیشن کاؤنٹر قائم کیا جائے تاکہ ہمارے آنے والے پاکستانیوں کو آسانی ہو اور کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ملائشیاہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ
Comments (0)
Add Comment