سوئٹزر لینڈ:پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیراہتمام سالانہ محفل سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

لوزرن (نمائندہ خصوصی) پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر نگرانی 15ویں سالانہ محفل سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کے مہمانان خصوصی ممتاز عالم دین مفتی عبداللطیف چشتی ،صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور یورپ کے مشہور نعت خواں محمد جہانزیب تھے، جبکہ نقابت کے فرائض سعید قادری اور توقیر شاہ نے انجام دئیے۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمران مزمل نے حاصل کی ۔ بچوں نے سیرت النبی ﷺ پر تقاریر اور گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دیے ۔

اٹلی سے آئے ہو ئے مشہور نعت خواں محمد جہانزیب نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام پڑھ کر محفل کو پر منور کر دیا ،پوری محفل حضور اکرم ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ہر طرف درو و سلام کا ورد ہو رہا تھا۔

بیلجیئم سے خصوصی طور پر آئے ہوئے مفتی عبداللطیف چشتی نے سیرت النبی ﷺ پر سحر انگیز گفتگو کی اور حضور ﷺ کے کمالات و فضائل کو بیان کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا۔

آخرمیں سید علی جیلانی نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کرکے اجتماعی دعا کرائی،حاضرین محفل کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔

Pak Swiss Society Luzernپاک سوئس سوسائٹی لوزرن
Comments (0)
Add Comment