دعوت اسلامی آسٹریا کے زیراہتمام عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں سنتوں بھرا جلوس نکالا گیا

ویانا (اکرم باجوہ) دعوت اسلامی آسٹریا کے زیر اہتمام سالانہ جشن عیدمیلادالنبی (صلی) کے سلسلہ میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ 10 ڈسٹرکٹ ویانا سے عظیم الشان میلادالنبی (صلی) سنتوں بھرا جلوس نکالا گیا۔

جلوس میں یورپ کے مختلف ممالک سے اور آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے دعوت اسلامی کے علماء کرام اور پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کرکے اپنے پیارے رسول حضرت محمد ؐکی ولادت کا دن بڑی گرمجوشی اور شاندار انداز میں منایا۔

دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا جلوس فیضان مدینہ سے سپہر 14:30 بجے شروع ہوا اور ویانا دس ڈسٹرکٹ کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا تقریباً دو کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹہ میں طے کرنے کے بعد واپس فیضان مدینہ آکر جلوس کا اختتام ہوا۔

سنتوں بھرے جلوس میں عاشقانِ رسولؐ نے ہاتھوں میں سبز رنگ کے جھنڈے اور جھنڈیاں بینر اٹھا رکھے تھے اور جلوس کے آگے گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر پر سرکار کی آمد مرحبا کی سدا ئوں سے گلی محلوں اور سڑکوں میں سرکار کی آمد کی سدائیں گونجتی رہیں۔

جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کررکھے تھے۔جلوس کے اختتام پر اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ،پاکستان کی سلامتی،کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور جلوس میں شامل شرکاء کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment