سعودی عرب میں میمن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کمیونٹی ممبران کیلئے ماسا اسپورٹس ڈے کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب میں میمن ویلفیئر سوسائٹی،ماسا کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے لیے ماسا اسپورٹس ڈے كا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا گیا جس میں میمن خواتین و حضرات اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ماسا کے اس پروگرام کا مقصد برادری کے لوگوں کو کھیل اور دیگر صحتمندانہ تفریحی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور آپس کے میل جول کو بڑھانا تھا۔ ماسا اسپورٹس ڈے کا آغاز محمد سوراٹھیا نے کلام پاک کی تلاوت سے کیا۔ سراج آدمجی نے اپنے مخصوص انداز سے ماسا اسپورٹس ڈے کے حوالے سے مہمانان کو آگاہی دی۔

ماسا کے صدر وسیم عبدالرزاق طائی نے گراؤنڈ میں اولمپک مشعل جلا کر اسپورٹس ڈے کا باقاعدہ آغاز کیا،حاضرین کی پر جوش تالیوں میں محمد مدثر نے دیگر بچوں کے ہمراہ مشعل لیکر گراؤنڈ کا چکر لگایا۔ سراج آدمجی اور خالد تنوما کی معاونت سے دیگر بچوں نے ماسا اسپورٹس ڈے کے الفاظ کے ساتھ مشعل کے سنگ چکر لگایا۔

پروگرام کے دوران بچوں ،نوجوانوں اور بڑوں میں مختلف کھیل کھیلے گئے۔ خواتین نے بھی کھیل کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ غرض ہر عمر کے لوگوں کیلئے تفریح اور کھیل کا مناسب انتظام تھا۔

بچوں اور بچیوں کے کھیلوں میں دوڑ، بوری دوڑ اور لیمن اسپون ریس شامل تھے، خواتین بھی ایک علیحدہ حصے میں اپنے تئیں مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوتی رہیں اور جس کو ماسا کی لیڈیز ونگز نے بہت ہی منظم طریقے سے منعقد كيا۔

نوجوانوں کے مقابلے بھی قابل دید تھے جن میں100 میٹر دوڑ، اور بوری دوڑ نے شائقین کے دل موہ لئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی خوب داد رسائی کی،فیملیزکیلئے بھی ایک منفرد گیم کا انعقاد کیا گیا۔

Masa saudi arabiaMemon Welfare Societyسعودی عربماساماسا اسپورٹس ڈےمیمن ویلفیئر سوسائٹی
Comments (0)
Add Comment