جرمنی کے صوبے زاگسن کے صنعتی شہر ڈریسڈن میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

برلن (تارکین وطن نیوز) جرمنی کے صوبے زاگسن کے صنعتی شہر ڈریسڈن میں تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے جنرل سیکرٹری ندیم مغل کی جا نب سے منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں تمام مسالک کے لوگوں کی بلاتفریق مثالی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

کانفرنس میں یوکے و یورپ کے مختلف ممالک سمیت جرمنی کےشہر ڈریسڈن شہر کے قریب وجوار کے اضلاع سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و مقامی کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی صدارت نامور مذہبی رہنماء حضرت حق خطیب حسین علی سجادہ نشین دربارعالیہ کوٹلی ستیاں نےآن لائن کی جبکہ کانفرنس میں جامع مسجد المدینہ اسٹوٹگارڈ کے خطیب مفتی شوکت مدنی، برطانیہ سے آئے ہوئے مفتی محمد فیاض، راجہ افتاب شریف مہمان ناصر خان مہمان خصوصی تھے۔

ختم نبوت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز عرفان مدنی کی تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے شرکاء کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں ناصر خان،قاری رؤف ، اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیے۔

تاجدار ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی شوکت مدنی نےکہا کہ نبوت اور رسالت کا آغاز میرے آقاﷺ سے ہے اور سلسلہ نبوت و رسالت کا اختتام بھی میرے آقا حضرت محمد ﷺپر ہے انہوں نے کہا کہ رسولؐ نے ہمیں اپنی زندگی کے زریعے دنیامیں زندگی گزارنے کا نمونہ پیش کیاہمیں حضوؐر کی سیرت سے سبق حاصل کرنا چاہیئے انہوں نےکہاکہ اسلام امن و محبت اور رحمت کا دین ہے۔

اور ہمارے نبیؐ سارے جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت صرف مسلمان کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تکریم کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں ہم پر لگی رہتی ہیں کہ کب ہم ایک دوسرے کو تفریقہ میں ڈا لیں لیکن ہم ایک ہیں ہمارا دین مذہب رہن سہن ہر قسم کے معاملات ایک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تارکین وطن بن کر حضورؐ کی سنت کو زندہ کیا ہے ہم دیار غیر میں رہتے ہوئے دین اللہ پر قائم ہیں۔

برطانیہ سے آئے مہمان گرامی راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس پر ہم کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بعد کوئی نبیؐ پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ آپ آخری نبیؐ تھے وہ کیمونٹی جو حضورؐ کے بعد بھی کسی کو نبی مانتی ہے،ہم انھیں دا ئرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فیاض نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوان نسل کو محفل مصطفیٰ و سیرت کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دینا ہے،ان کے دلوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت،عشق رسول اور بلخصوص عقیدہ ختم نبوت کو واضع کرنا ہے۔

اسلام امن کا دین ہے ہمیں اپنا پیغام نفرت اور تشدد نہیں بلکہ محبت اور اخلاق سے گمراہ لوگوں تک پہنچانا ہے اور یقینا کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ مرنے کے بعد وہ جہنم کی آگ کا ایندھن بنے،میرے آقا کی محبت اور ان سے وفاداری ہمیں سچا مسلمان بناتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کو دنیا کے امن کی ضامن قرار دیتے ہیں ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں ایک رسولؐ کو مانتے ہیں جو دنیاکے لیے امن و سلامتی کا پیغام لائے۔

قبل ازیں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے کانفرنس میں آنے والے مختلف قافلوں کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ، تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے مہمانوں نے میزبان کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔

آخرمیں صدر حق خطیب حسین علی نے پردیس میں رہنے والوں کو خصوصی دم کرایا ، کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ندیم مغل اور شرکاء کو خراج تحسین پیش کی اور پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کے لئے دعائیں کیں ۔کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کے کیے مصطفی لنگر اہتمام کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment