غزہ کے الشفاء ہسپتال پر حملے کیخلاف سویڈن میں احتجاج، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے غزہ لکھ دیا

پاکستانی نژاد سویڈش سیاستدان زبیر حسین نے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کی

مالمو (نمائندہ خصوصی) غزہ کے الشفاء ہسپتال پر حملہ سویڈن میں انوکھا احتجاج، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے غزہ لکھ دیا گیا، پاکستانی نژاد سویڈش سیاستدان زبیر حسین نے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کی۔

تفصیلات کے مطابق الشفاء حملے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں سویڈن کے شہر مالمو میں شمعیں روشن کر کے منفرد احتجاج کیا گیا، بچے، نوجوان، بزرگ یہاں تک کہ معذور افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکہ کے نعرے بلند کیے۔

احتجاج کے شرکاء سے عرب، پاکستانی اور بوسنین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں اپنے لیے تکلیف محسوس ہوتی ہے تو یہ سمجھیں کہ ہم زندہ ہیں اور اگر ہمیں دوسروں کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم انسان ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کی گھنائونی سازش ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کے لیے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

شرکاء کو فلسطین کے حوالے سے تاریخی دستاویزات بھی دکھائی گئیں جبکہ سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں۔

against the attack on al-Shifa hospitalattack on al-Shifa hospital gazaattack on gazaattack on gaza hospitalin Gazaisrael gaza warisrael palestine warpalestineProtest in Swedenwar
Comments (0)
Add Comment