پاکستان مسلم لیگ ن کی اوورسیزپاکستانیوں کو جنرل الیکشن میں پارلیمان میں نمائندگی دئیے جانے کی تجویز خوش آئند ہے، سرفراز فرانسیس

پرتگال (شمع بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کےجنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو 2024 کے جنرل الیکشن میں پارلیمان میں نمائندگی دئیے جانے کی تجویز پر زیر غور کرنا خوش آئند اور مثبت ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے پارلیمان میں نمائندگی کے معاملات پر بات چیت اور تجاویز پر اوو رسیزز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پرتگال سرفراز فرانسیس کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک کی سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی، کنونشن مقرر کرنے اور قبضہ کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں لگانے کی تجویز دینے پر مسلم لیگ ن پرتگال سمیت تمام اوورسیز پاکستانی اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیک ن کی جانب سے اوو رسیز کے عملی اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

اس موقع پر سرفراز فرانسیس کا کہنا تھا میاں محمد نواز شریف ہی پاکستانی عوام کے لئے امید سحرہیں جو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے استقبالیہ جلسہ میں پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے اور پاکستانی عوام 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ کی طاقت یہ ثابت کر دے گی ۔

میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کو دوبارہ ترقی کی را ہوں پر گامزن کریں گے اور عام عوام اورغریب آدمی کی مشکلات کو دور کریں گے اور سنیٹر اسحاق ڈار دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سمبھالنے کے بعد ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔

Muslim League-N Portugalshamma butt pmln
Comments (0)
Add Comment