سعودی عرب میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا اہتمام

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کرتے ہوئے علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور جذبہ حب الوطنی کو بھی بیدار کیا جس کو سننے والوں نے خوب سراہا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان اور یوتھ فورم ریاض کی جانب سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء کرام کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعدد شریک تھی جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی شریک تھے۔

اس موقعہ پر شعراء کرام نے کلام پیش کرتے ہوئے علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور وطن سے محبت اور دین اسلام کے زریں اصولوں پر مبنی کلام سنایا جس کو حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس موقعہ پر مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری رانا عمر اور یوتھ فورم کے صدر محمد ابراہیم اور سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال گزشتہ اور موجودہ صدی کے ایسے شاعر ہیں جن کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے جہاں مسلمانوں کو متحد کیا اور پوری امت مسلمہ کو اسلام کے رہنما اصولوں سے روشناس کروایا جن پر عمل کرکے ترقی پسند سوچ اور مہذب معاشرے کی تکمیل کو ممکن بنایا جاسکتا ہے اور آج پاکستان کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ علامہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں اور خودی کے درس پر عمل کرکے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائیں۔

محفل مشاعرہ میں معروف الغنی صدیقی، ظفر اقبال، سید ثاقب زبیر، وسیم ساحر سمیت دیگر شعراء کرام شامل تھے۔

Allama iqbal dayعلامہ اقبال کا یوم پیدائش
Comments (0)
Add Comment