اوورسیز پاکستانی نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں،مسلم لیگ ن سعودی عرب

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایو ن فیلڈ ریفرنس سے بری کرنے کا جو تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے اس نے ثابت کیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی فیملی کے ساتھ انصاف کے منافی کھیل کھیلا گیا سازش رچی گئی اور بعض نوازشریف میں ان کا بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا ۔

جس سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کی ترقی کو پہنچا اور عوام کی خوشحالی کو شدید دھچکا لگا 2013 سے جس انداز سے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا تھا اسکو روکنے کی ملکی تاریخ کی بدترین سازش کی گئی اور عوام پر ایک ایسے ٹولے کو مسلط کیا گیا جن کا ایجنڈا ملک کو برباد کرنے کا تھا۔

پھر سب نے دیکھا کہ ملک کے خلاف محلاتی سازشیں کرنے والے اب آہستہ آہستہ ذلیل اور رسوا ہو رہے ہیں اور نوازشریف ایک بار پھر سے سرخرو ہوئے ہیں۔

ہمیں پہلے بھی یقین تھا کہ نوازشریف اور انکی فیملی سمیت پارٹی کے تمام قائدین پاکستان اور اسکی عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور آج بھی پوری جماعت پاکستان کی خدمت کرنے کے لئے تیار کھڑی ہے ۔

شیخ سعید احمد اور عدنان اقبال بٹ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کا ایک بار پھر سے نوازشریف کی قیادت میں سفر شروع کرے گا اور اوورسیز پاکستانی نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں۔

اوورسیز پاکستانی
Comments (0)
Add Comment