سعودی نیشنل گیمز میں پہلی مرتبہ کرکٹ بھی شامل، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ٹیموں نے ٹیپ بال کرکٹ میچز کھیلے

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی نیشنل گیمز کے دوسرے ایڈیشن میں پہلی مرتبہ کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی کھلاڑیوں کی ٹیموں نے ٹیپ بال کرکٹ میچز کھیلے ۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی نیشنل گیمز کے مقابلے جاری ہیں جن میں پہلی مرتبہ کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے، ٹیپ بال کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان سمیت دیگر ایشائی ممالک کے کھلاڑیوں نے میچز کھیلے۔

فائنل میچ میں آر سی اے بلیو اور آر سی اے وائٹ کے درمیان مقابلہ ہوا جسے آر سی اے وائٹ نے جیت لیا پاکستانیوں اور دیگر ایشیائی ممالک کے شائقین کرکٹ نے سعودی گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے پر سعودی وزارت سپورٹس اور نیشنل گیمز کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Including cricketSaudi National Gamesسعودی نیشنل گیمزکرکٹ بھی شامل
Comments (0)
Add Comment