سعودی عرب کا پاکستان کے اداروں کیساتھ مفاہمتی معاہدوں کی منظوری کا اختیار سعودی وزیر تجارت کے سپرد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے ساتھ مفاہمتی معاہدوں کی منظوری کا اختیار سعودی وزیر تجارت کے سپرد کر دیا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر وزراء شریک تھے ۔

اجلاس میں کابینہ نے سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کو سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی جنرل اتھارٹی اور پاکستانی وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کے فروغ پر مامور اتھارٹی کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے لیے مذاکرات کا اختیاردیا ہے۔

کابینہ نے وزیر تجارت کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار بھی دیا ہے۔

pakistanSaudi Arabia MoUSaudi Trade Ministerپاک ،سعودیہ مفاہمتی معاہدے
Comments (0)
Add Comment