قومی دن کی تقریب میں صحافیوں اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداروں کی شرکت
یو اے ای کے 52 ویں قومی دن کا کیک کاٹا گیا اور امارا تیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا
پاکستانی صحافی پاکستان اور امارات کے درمیان مزید خوشگوار تعلقات کے لئے کام کر رہے ہیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کی تقریب 2 دسمبر کوپاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD میں ہوئی جس کا اہتمام پاکستان جرنلسٹس فورم PJF نے کیا تھا، تقریب ہٰذا میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کےجنرل سیکرٹری اور ہیڈ آف پبلک ریلیشنز نے شرکت کی۔
شرکائے تقریب میں PJF کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی، نائب صدر زمرد بونیری، جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی، فنانس سیکرٹری ارشد انجم، ایگزیکٹو ممبران خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، انفارمیشن سیکرٹری اعجاز احمد گوندل، عارف شاہد، امجد قاسمی، PAD کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن، ہیڈ آف پبلک ریلیشنز ابو بکر امتیاز اور دیگر مہمان شامل تھے۔
اس موقع پریو اے ای کے 52 ویں قومی دن کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے دو کیک کاٹے گئے، ایک دوسرے کومبارکباد دی گئی، امارات کے شیوخ و عوام کو تہنیتی پیغامات بھجوائے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کے دوران صحافیوں نے یو اے ای کے 52 ویں قومی دن کی مناسبت سے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ امارات اور پاکستان کے آپسی تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں،متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانیوں کو اپنا سمجھا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
امارات میں مقیم پاکستانی صحافی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی اور خوشگواری کے لئے کام کر رہے ہیں۔