دیار غیر میں صحافی برادری پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، معین زبیر

جدہ (خالد نواز چیمہ) دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی بالخصوص صحافی برادری پاک سعودی تعلقات میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، اس بات کا اظہار پاکستان سے سعودی حکومت وزرات اطلاعات ونشریات کی خصوصی دعوت پر آئے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جدہ کی کوریج کیلئے سینئر صحافی معین زبیر کے اعزاز میں منعقد عشائیہ تقریب میں کیا ۔

عشائیہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے خالد چیمہ، محمد عدیل اوورسیز پاکستان میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف راجہ، یونائٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین جھانگیر خان ،مرزا مدثر ،شباب بھٹہ فواد سواتی نے شرکت کی ۔

زبیر معین کا کہنا تھا یقیناً صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی صحافی بھی ملک کا سرمایہ ہیں جو پاک سعودی تعلقات کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں خالد چیمہ کا نہایت مشکور ہوں کہ وہ بہترین مہمان نوازی سے جانے جاتے ہیں اور دیار غیر مہمانوں کی خوب خدمت کرتے ہیں،صحافیوں نے زبیر معین کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Moin zubairانٹرنیشنل فلم فیسٹیول جدہمعین زبیر
Comments (0)
Add Comment