چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کی قیادت میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد ریلی

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء ریلی آرمی چیف عاصم منیر زندہ باد، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر ،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

شرکاء نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور آرمی چیف عاصم منیر کی بڑی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

چیئر مین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سال میں آرمی چیف عاصم منیر نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک دشمنوں کو نکیل ڈالی ہے۔

اوورسیز پاکستانی اپنے آرمی چیف اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں آرمی چیف سے درخواست کروں گا کہ وہ اسلام آباد میں اوورسیزسرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کریں۔

اوورسیز پاکستانی اپنے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور ملک کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان استحکام کی راہ پر چل نکلا ہے۔

اوورسیز پاکستانی مطالبہ کرتے ہیں کہ مزید دو سال تک عاصم منیر ملکی معاملات کو آگے بڑھائیں۔

Chaudhry Parvez Iqbal LoserEU Pak Friendship Federation Spain Rallyای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین ریلیچیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر
Comments (0)
Add Comment