مانچسٹر:چودھری عاصم اورچودھری غفران نے این اے 65کی انتخابی مہم برطانیہ کے شہر بولٹن سے لانچ کردی

مانچسٹر (رپورٹ:وسیم چودھری) مانچسٹر سے ملحقہ ٹاؤن بولٹن میں معروف سماجی و کاروباری شخصیات چودھری عاصم ، چودھری غفران نے این اے 65 کی انتخابی مہم برطانیہ کے شہر بولٹن کے بڑے ہال میں لانچ کی ۔

این اے 65 سے سید وجاہت حسنین شاہ نے خصوصی شرکت کی، نارتھ ویسٹ برطانیہ سے بڑی تعداد میں گجرات سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چودھری عاصم اور چودھری غفران نے این اے 65 سے مستقبل کے امیدوار سید وجاہت حسنین شاہ کا ہال آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا ،تقریب میں پی ٹی آئی کے این اے 65 سے امیدوار سید فیاض الحسن شاہ، سید ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما ئوں کی گجرات میں بلاجواز گرفتاریوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

سید وجاہت حسنین شاہ نے فردا فردا اپنے حلقہ کے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی ،تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ،عبدالقادر نوشاہی نے تلاوت قرآن پاک کی،تقریب میں چودھری عاصم،چودھری غفران ، سید وجاہت حسنین شاہ، ا چودھری اعجاز ، اقبال نمبردار، چودھری عبدالباسط، سابق مئیر بولٹن چودھری آختر ، نائب صدر پی ٹی آئی چودھری بابر حسین، قیصر کھٹانہ سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان گجرات این اے 65 میں پی ٹی آئی بڑے نمبرز سے کامیاب ہو گی۔

پی ٹی آئی امیدواروں کی بلاجواز گرفتاریوں سے انتخابی مہم کو روکا نہیں جاسکتا ہے، سید فیاض الحسن شاہ کی حلقہ کے عوام کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، ایک بار پھر این اے 65 سے سادات فیملی کامیاب ہو گی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی استحکام اور امت مسلمہ بالخصوص فلسطینی بھائیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،کمپئیرنگ کے فرائض عدیل چودھری نے انجام دیئے۔

chaudhry Asim NA-65chaudhry ghafran NA-65manchesterNA-65 ElectionPTIپی ٹی آئیچودھری غفران
Comments (0)
Add Comment