18ممالک میں نئے پاکستانی سفراء کی تعیناتی کی منظوری،بلال ہائی سفیر پاکستان سویڈن تعینات

اسٹاک ہوم (انصر اقبال بسرا) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیرون ملک نئے پاکستانی سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے بیرون ملک نئے پاکستانی سفراء کی تعیناتی کی منظوری دی، منظوری نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی سفارش پر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اٹھارہ ممالک میں نئے پاکستانی سفراء کی تعیناتی کی منظوری دی گئی، نگراں وزیراعظم نے نئے تعینات سفراء کی منظوری کی سمری پر دستخط کردیئے۔

ذرائع کے مطابق بلال ہائی سویڈین اور قاسم محی الدین آزربائیجان میں پاکستانی سفیر ہوں گے، نوید بخاری عمان میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے جبکہ کامران اختر آسٹریا، رخسانہ افضال تھائی لینڈ اور زاہد رضا ماریشسیس میں پاکستانی سفیر ہوں گے۔

بلال ہائی اس سے پہلے سفیر پاکستان آزربائیجان رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل عزیز نیوزی لینڈ اور احسن وگن ترکمانستان میں بطور سفارت کار ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ رابیعہ شفیق سنگاپور میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد اشرف جنجوعہ برازیل، ارشد جان پٹھان رومانیہ، عمران حیدر میانمار میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے جبکہ خالد عجاز پرتگال، محمود اختر محمود آئیوری کوسٹ میں سفیر ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ظہور احمد اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے جبکہ ظفر اقبال کویت، ملک فاروق کمبوڈیہ جبکہ خدایار مری ویتنام میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ambassador of pakistan in swedenBilal Hai
Comments (0)
Add Comment