پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کی جانب سے قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی ماجد حسین میمن کے اعزاز میں الوادعی عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کی جانب سے قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی ماجد حسین میمن کے اعزاز میں ان کا تین سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر الوادعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں پی ٹی آئی مکہ ٹیم اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کے افسران ،قونصل افیئر اور سروسز جناب رمیز صاحب ، پاسپورٹ آفس کے افسران ثناء الدين ،اویس، کامران بٹ اور مکہ مکرمہ کے سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات سمیت صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ اور نائب صدر پی ٹی آئی کرک ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے خصوصی شرکت کی۔

اور ماجد حسین میمن صاحب کو سعودی عرب میں کمیونٹی کے لیے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر ماجد حسین میمن نے پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

پروگرام میں صدر پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ڈاکٹر انور جاوید، انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد سنی، مکہ مکرمہ کی معروف کاروباری شخصیت غلام حسن بیداللہ، فاروق محمد بیداللہ ممبر کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی مکہ مکرمہ جنرل سیکرٹری سید وسیم واجد ، سنئیر نائب صدر ارشد سیال ، ویلفیئر سیکرٹری ہاشم علی ،فنانس سیکرٹری چوہدری شہزاد ، یوتھ سیکرٹری عدیل اکرم ،لیبر آفئیر سیکرٹری قیصرسندھو،ممبر کوآرڈینیٹر عبداللہ سندھو اور دیگر نے شرکت کی ۔

Comments (0)
Add Comment