چین، ساتویں چائنا، آسیان فلم فیسٹیول کا انعقاد

بیجنگ (ویب ڈیسک) ساتواں چائنا ، آسیان فلم فیسٹیول چین کے جنوبی شہر ناننگ میں شروع ہوگیا۔فلم فیسٹیول کے دوران چین اور آسیان ممالک کی بہترین فلموں کی نمائش کے علاوہ ان فلموں پر نقادوں کے تبصرے ،جائزے اور فلم تھیم مارکیٹس جیسی بھرپور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائےگا تاکہ چین اور آسیان ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے ۔

یہ فیسٹیول28دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں 2چینی اور 6آسیان ممالک کی 10 فلمز دکھائی جائیں گی۔

 2017سے 2022تک کل چھ دفعہ چائنا، آسیان فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے جس میں چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، کمبوڈیا، فلپائن اور سنگاپور کی 45بہترین فلمیں دکھائی گئیں اور 12 ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی ناظرین نے  ان فلموں سے لطف اٹھایا۔

ASEAN Film Festivalآسیان فلم فیسٹیول
Comments (0)
Add Comment