ماں کا سایہ چلچلاتی دھوپ میں گھنے پیڑ کی چھائوں جیسا ہے،دنیا میں ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں،مقررین
مرحومہ کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) ماں شفقت، خلوص، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے یہ دنیا کی سب سے پیاری ہستی ہے جس کا خیال ذہن میں آتے ہی ایک لطیف سا احساس جاگتا ہے ماں کا سایہ چلچلاتی دھوپ میں گھنے پیڑ کی چھائوں جیسا ہے اس کا دست شفقت شجر سایہ دار کی طرح سائبان بن کر اولاد کو سکون کا احساس دلاتا ہے، ماں کی نرم و گرم گود کبھی پریشانیوں کی سردی محسوس نہیں ہونے دیتی، ماں وہ ہستی ہے جو خود خار دار چلتی ہے مگر اولاد کو پھولوں کے بستر پر سلاتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام روزنامہ کشمیر ایکسپریس کے ریذیڈنٹ ایڈٹیر یواے ای عابد چغتائی سابق امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل خواجہ رتنوئی عباس کاشر، منیجر الائیڈ بنک سردار شہزاد چغتائی، مولانا عرفان صدیقی، سردار چنگیز خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دعائیہ تقریب سے صاحبزادہ عمر سلیمان، صد ر پاک چنار ونگ دبئی راجہ امجد کبیر، سینئر نائب صدر سردار دانش طارق، جنر ل سکرٹیری عمران علی جان، داود شریف، راجہ واجد کبیر، پاکستان سے آئے ہوئے مہمان سردار عمران، راجہ محمد شفیق، چیف ایڈٹیر روزنامہ لیڈ نگ نیوز راجہ اسد خالد، چیف ایڈ ٹیر جذبہ انٹر نیشنل خالد گوندل، سردار ایاز سی ای او سلور سٹی ہائو سنگ سوسائٹی، شہباز بیگ، سردار ساجد شریف، عاصم برق، سردار آصف نور، لیا قت عزیز، بدر شفاعت عباسی، عاطف جنون، راجہ شجاعت صابر،عمران عباسی، جاوید جاذب، فیصل مجید، محمد شکیل دھاری ثنا خوان، محمد عارف، سردار سرفراز اسحاق، سردار ناصر، عبدالرحمان خان، سردار عاطف، سہیل عباسی اور سردار سعد نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ دنیا میں ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ ماں خدا کی محبت کا دنیا میں ایک روپ ہے۔ ماں کی قدموں میں جنت رکھی گئی ہے ماں اپنے بچوں کے لیے جیتی ہے اور بچے اس کی سب سے بڑی دولت ہوتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ سردار شہزاد چغتائی، سردار عابد چغتائی اور عباس کاشر کی والدہ محترمہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ہم اس مشکل گھڑی میں سردار شہزاد چغتائی، سردار عابد چغتائی اورعباس کاشر سمیت پورے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پورے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور اللہ تعالیٰ والدہ مرحومہ کی قبر کی منزلیں آسان کرے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
تقریب میں مولانا صاحبزادہ عمر سلیمان نے دعا مغفرت کی ،تقریب کے آخر میں عابد چغتائی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کا مشکو ر ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس محفل کا انعقاد کرنے پر امجد کبیر،عمران علی جان، دانش طارق، دائو د شریف اور پوری چنار ونگ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہاں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔
انھوں نے کہا کہ دوست سب سے بڑا سرمایہ ہیں جواس طر ح کے دکھ درد میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، اللہ تعالی سے دعاگوہیں کہ وہ آپ سب کی یہ حاضری قبول کرےاور ہمارے والدین کی مغفرت کرے۔آمین