بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ ن لیگ نےشارجہ میں منائی

دبئی (طاہر منیر طاہر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اورپی ایم ایل این کے پاسبان چوہدری نور الحسن تنویر کے یوم پیدائش کے موقع پرشارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں محمد غوث قادری، غلام مصطفیٰ، سرفراز مغل، فرزانہ کوثر، سردار الطاف، عامربشیر، محمد شہزاد بٹ، جان قادر، سہیل عامر گھمن، ڈاکٹر فوزیہ نسیم، رانا معظم، عارف سحر، عاشق سواتی، شہباز غفار، رانا شاہ زیب، سلمان خان، صغیر چوہدری، راشد فاروق، جاوید ملک، اکبر علی ساقی، فاروق وڑائچ، ڈاکٹر محبوب، محمد رشید اکبر، راجہ ابوبکر، ملک شہزاد، حاجی محمد نواز، عامر منہاس، عرفان اقبال طور، خرم رشید، غلام محی الدین، ملک دوست محمد اعوان، چودھری اشرف گل، عزیز اللہ، محمد امتیاز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے تقا ریر کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کا دور ایک سنہری دور تھا جس میں پاکستان کا ہر شعبہ ترقی کر رہا تھا۔ اس سنہرے دور کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مقررین نےخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا دن ہے، قائداعظم نے پاکستان بنایا لیکن میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بچایا، 25دسمبر دونوں عظیم لیڈران اورن لیگ یو اے ای کے سابق صدرنورالحسن تنویرکا بھی جنم دن ہے جو ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے۔تہری سالگرہ کے اس موقع پر عظیم الجثہ کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

nawaz sharif birthdaypmln sharjahqaid e azam birthday
Comments (0)
Add Comment