پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پراجلاس

جدہ(خالد نواز چیمہ)سابق وزیر اعظم بے نظیربھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پرجدہ سعودی عرب کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین کی صدارت میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی مناسبت سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس میں شریک عہدیداران اور ممبران نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس سے راجہ اعجاز حسین،میاں الطاف ،جاوید ملک،اسد فضل عباس شاہ،تکاسر اعوان،خلیل عبدالعزیز اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔

تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستانی پیپلزپارٹی کے مرحوم قائدین کی مغفرت کیلئے دعا کیساتھ وطن عزیز پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشی اور استحکام کی دعا کی گئی۔

PPP saudi arabia
Comments (0)
Add Comment