پی ٹی آئی اسپین کے زیراہتمام چوہدری لیاقت بھدر اور میاں محمد اختر حیات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

بارسلونا(تارکین وطن نیوز ) پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی کی زیر قیادت پی ٹی آئی اسپین کے زیر اہتمام ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت بھدر اور میاں محمد اختر حیات کولیاں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداران،ممبران اور کارکنان نے شرکت کی ۔

نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین چوہدری عبدالصبور اور سینئر نائب صدر قاسم علی جھکڑ نے ادا کیے، تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی بھدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے ممبر پنجاب اسمبلی کے طور پر مختلف جماعتوں کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی بن کر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے دور حکومت میں بہترین عوامی خدمت کا موقع ملا ہے شا ید پہلے نہ تھا ۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اسپین کی قیادت کا اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا،ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد اختر حیات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔

سبز پاسپورٹ کی عزت دنیا میں بہت زیادہ بڑھی ہے اور میں نے مختلف ممالک کے دورہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حکومت پاکستانی کی پالیسیوں سے انتہائی مطمئن اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا اور اوررسیز پاکستانیوں میں 90 فیصد پاکستانی عمران خان اور تحریک انصاف کو چاہتے ہیں۔

آخر میں صدر پی ٹی آئی سپین محمد شیراز بھٹی نے معزز مہمانوں اور شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے پاس اسپین بھر میں ایک بہترین ٹیم موجود ہے اور ہم پی ٹی آئی سپین کو پارٹی کے بنیادی آئین کے مطابق منظم و مضبوط کریں گے۔

دیگر مقررین میں سابق صدر پی ٹی آئی سپین شہزاد اصغر بھٹی،چوہدری کلیم الدین وڑائچ، ڈاکٹر عرفان مجید، چوہدری اعجاز اسلم ،میاں شاہد حمید آرائیں، حاجی جاوید عالم،سید فریاد حسین شا ہ،سید فخر عباس اور دیگرشامل تھے۔

تقریب میں اسپین کی نیشنل باڈی اور کاتالونیا ریجن میں تنظیم سازی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی دئیے گئےجبکہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی پیدائش کے دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment