سعودی روایتی کھیلوں کی کمیٹی کے اراکین کا سالانہ اجتماع

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی روایتی کھیلوں کی کمیٹی کے اراکین کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں شرکاء کو سالانہ کارکردگی اور آئندہ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سعودی کمیٹی برائے روایتی کھیل کی چیئروومن ریم الفقیر کا کہنا تھا کہ زمانہ قدیم سے کھیل عرب تہذیب اور ثقافت کا حصہ رہے ہیں، سعودی عرب کے لوگوں کا اپنی تہذیب و ثقافت سے تعلق انتہائی مضبوط ہے۔

آج بھی سعودی عرب کے روایتی کھیل جدید نسل میں مقبول ہیں اور ان کی ترویج کے لئے سعودی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور جلد سعودی روایتی کھیلوں کا فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس میں مملکت بھر سے لوگ شرکت کریں گے اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شائقین لطف اندوز ہونگے۔

تقریب میں روایتی کھیل بالوت، جینجا، دومینو، کیرم بورڈ، شطرنج سمیت دیگر کھیل پیش کئے گئے جبکہ سعودی عرب کے مختلف شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین، کھلاڑیوں اور مؤرخین نے شرکت کی۔

Reem Al-FaqeerSaudi Traditional Sports Committeeریم الفقیرسعودی روایتی کھیلوں کی کمیٹی
Comments (0)
Add Comment