دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدرخواجہ عبدالوحید پا ل کی روح کو ایصال ثواب کے لئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس آج بروز جمعۃ المبارک 12جنوری 2024 منعقد ہو گا۔
پی ایم ایل این، یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری کے مطابق تعزیتی اجلاس نماز عصر اور مغرب کے درمیان ہو گا، تمام سوگواران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر تعزیت اوردعا کے لئے تشریف لائیں۔