میاں طارق جاویدکی پی او سی گلوبل یو اے ای کے ایمبیسیڈرایچ ای سہیل الضرونی سے ملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل پر گفتگو

دبئی(عمر فاروق)پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید کی متحدہ امارات کے دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سمیت معروف سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف تقاریب اور میٹنگز میں شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔

میاں طارق جاویدکی یو اے ای میں پی او سی گلوبل متحدہ عرب امارات کے ایمبیسیڈرایچ ای سہیل الضرونی سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورت حال سمیت اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل اور ان کے حل پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

میاں طارق جاوید نے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کو دنیابھر میں ملنے والی پذیرائی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پی اوسی گلوبل دنیابھر میں سات سمندرپار پاکستانیوں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ہم نے وہ کام کردکھایا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی نہیں کرسکا۔میرے پاکستان کے گذشتہ دورے کے دوران اووسیز پاکستانیوں کی آواز کو ہر جگہ بلند کیا۔

خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے ہم چوہتر سالہ تاریخ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر اپنے حقوق کے حصول کے مارچ اور مظاہرہ کیا جس میں پاکستان سمیت دینا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور حصہ لیا۔اور اپنے مطالبات چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش کیے۔علاوہ ازیں ہمارے مطالبات پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق دیا جائے بلکہ ایوان بالا اور ایوان زیریں میں ہماری نشستیں مخصوص کی جائیں۔ہمارے مطالبے تائید وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خود کی کہ اس بار الیکشن میں اوورسیز پاکستانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔علاوہ ازیں میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چاروں صوبوں کے اعلیٰ افسران اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں میں اپنا موقف پیش کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا جو ہماری بڑی کامیابیاں ہیں۔پی او سی گلوبل یواے ای کے ایمبیسیڈر ایچ ای سہیل الضرونی نے میاں طارق جاوید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہمراہ ہیں اور میری تمام تر نیک خواہشات کے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے ساتھ ہیں۔ اور میری کوشش ہوگی کہ آپ سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ہم سب ملکر اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور کار خیر کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

Comments (0)
Add Comment