جدہ:اسپیکرقانون سازاسمبلی آزاد کشمیرچودھری لطیف اکبرکےاعزازمیں استقبالیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ میں جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز (جےکےسی او) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ اور زیارت کےلئے تشریف لائےہوئے آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچودھری لطیف اکبر کے اعزازمیں مقامی ہوٹل میں ایک پُرتکلف استقبالیہ ڈنرکا اہتمام کیا۔

قاری کلیم اللہ کی تلاوت قرآن کے بعد چودھری لطیف اکبرنے اپنےخطاب میں کہا کہ آج فلسطین میں سو دن پورے ہوگئے ہیں اسرائلیوں کے ظلم وستم اور ظلم و بربریت کو پوری دنیا میں ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ یہ کوئی چھپا ہوا جرم نہیں ہے لیکن کشمیرکے اندرجوظلم ہورہا ہے وہ دنیا کے کسی حصہ میں کسی کو نظر نہیں آ رہا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ وہاں بمباری نہیں ہورہی ہے لیکن وہاں لوگ بمباری سے زیادہ ہندوستانی فوج کا ظلم ستم سہہ رہے ہیں۔ عورتوں، بچوں اورمردوں کو بے دردی سےمار رہے ہیں، بہت سو کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے، جنازوں تک کو نہیں بخشا، اسے بھی نشانہ بنایا۔

انھوں کہا جس دن برطا نیہ کی سڑکوں پر ایک لاکھ کشمیری متحد ہوکر جمع ہوجائیں گے تو کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ لیکن وہاں لوگ اکھٹا نہیں ہیں۔ مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہیں، یہ اچھی بات ہے لیکن ہمیں جب کشمیرکی بات ہوتو اکھٹا ہونا چاہیے جب پاکستان کی بات ہوتواکھٹا ہونا چاہیے، انھوں نےکہ مجھے یہ دیکھ کرخوشی ہوئی کہ یہاں پر آپ لوگ اکھٹا ہیں اورمل کر کام کررہے ہیں۔ایک ہوکر پروگرام کرتے ہیں،آپ لوگ مقامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لئے بہترکام کرسکتے ہیں۔

انھوں نے پاک سعودی تعلقات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیر کےمعاملے میں پاکستان کاساتھ دیا ہے اور پاکستان کی معاشی استحکام میں بھی بڑا ساتھ دیا ہے۔ انھوں جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز کے تمام عہداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

خاص طور سے چیئرمین سردار وقاص عنایت، سردار محمداشفاق، عبدالطیف عباسی، چودھری خورشید، چودھری محبوب، سردار مہتاب سرور، راجہ شمروز، چودھری معروف حسین، عمران اکرم، شجاع اعوان، راجہ ریاض، شریف زمان اور دیگرکا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے پاکستانیوں سےاپیل کی وہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔

انھوں نےپاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کارناموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں پاسپورٹ کے حصول میں آسانی پیدا کی جس سے لاکھوں پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع میسر ہوئے۔

تقریب سے انجینئر عارف مغل، چودھری تصور حسین، چودھری اکرم ، جان گلزار، سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین اور سردارعنایت اللہ عارف نے بھی خطاب کیا۔ سب نے مہمان خصوصی چودھری لطیف اکبر کو عمرہ اور زیارت کی مبارکباد دی اور انکی شخصیت کی تعریف کی۔ سردار وقاص عنایت نے نظامت کے فرائص انجام دیتے ہوئے تمام مہمانوں اورصحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکرقانون سازاسمبلی آزاد کشمیرچودھری لطیف اکبر
Comments (0)
Add Comment