جیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی نے آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

دبئی (سپوٹس ڈیسک) جیمز ماڈرن اکیڈمی، دبئی (گلف جائنٹس) نے آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کے فائنل میں ونچیسٹر اسکول (دبئی کیپیٹلز) کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی اکیڈمی اوول میں منعقدہ فائنل میں دونوں ٹیموں کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 اسٹارز کی حمایت حاصل تھی۔

گلف جائنٹس کے کوچ اوٹس گبسن اور گرانٹ فلاور کے علاوہ کھلاڑی گیرہارڈ ایرسمس، سنچت شرما اور ایان افضل خان نے فائنل میں شرکت کی۔دبئی کیپیٹلز کے اسٹار رولوف وان ڈیر مروے نے بھی شرکت کی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کے کوچ اظہر محمود اور کھلاڑیوں علی نصیر اور کارتک مایاپن نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا۔

اکشت رائے کو 53 گیندوں پر 74 رنز بنانے پر مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا جس میں 8 چوکے شامل تھے انہوں نے پہلی اننگز میں باؤلنگ کراتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیے تھے۔

James Modern AcademyJames Modern Academy Dubaiجیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی
Comments (0)
Add Comment