جدہ:شگفتہ مناف کی جانب سے ٹیلنٹ سپوٹر کے نام سے ایونٹ کا انعقاد

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاک کمیونٹی خواتین جدّہ کی ہر دلعزیز شخصیت شگفتہ مناف جنہوں نے ٹیلنٹ سپوٹر کے نام سے ایونٹ کا انعقاد کیا ۔جس میں تمام مکاتب فکر کے لاتعداد لوگ ایک چھت تلے نظر آئے ۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نظامت کے فرائض فائزہ شیخ اور نسیم سحر نے ادا کیے ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آفتاب خان ،ڈاکٹر سید مسعود،ڈاکٹر ارم تنویر،ڈاکٹر یوگی وہاب اور زاہدہ بھنڈ تھیں، اس تقریب میں وہ خواتین جو کسی نہ کسی چیز میں مہارت رکھتی ہیں ان کے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے لانے کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جن میں شہیر دیشمک،عبدل ماجد فرید ،سیما فرید ،عبدالعزیز فرید ،شارق فرید ،آمنہ فرید ،نازنین ایاز ،سائرہ ،صفیہ،یسرا اسد،یسرا ،سحر،صائمہ عرفان ،سونیا ،ثوبیہ،باسل،مریم ،شامل تھیں ۔

شگفتہ مناف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ہنر کو ڈھونڈ کر سب کے سامنے لاؤں، اسی لیے میں ان کو ایک پلاٹ فارم دیتی ہوں جس کےذ ریعے وہ اپنے ہنر کو سب کے سامنے لا سکیں اور خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں ۔

تقریب کا اختتام پاکستان سعودیہ کیلئےسلامتی کی دعا سے کیا گیا ۔

shagufta manafشگفتہ مناف
Comments (0)
Add Comment