جرمنی نے ہنرمندوں اور پروفیشنلزغیرملکیوں کیلئے دروازہ کھول دیا

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی نے یورپی ممالک میں سب سے پہلا نیا قدم اٹھالیا ،ہنرمندوں اور پروفیشنلز غیرملکیوں کے لیے دروازہ کھول دیا،جرمن قانون سازوں نے “دوہری شہریت”کے قانون میں نرمی کرنے کی ترامیم کے اہم ترین بل کی منظوری دےدی۔

جرمن شہریت کےلئے 8 کی بجائے 5سال بعد درخواست دی جاسکے گی، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور صدر و چانسلر کے منظور ی کے بعد قانونی طور پر آئین کا حصہ بن جائےگا، جرمن پارلیمنٹ نےدوہری شہریت سمیت امیگریشن کا نیا قانون پاس کرلیا۔

جرمن شہریت بل کے نئے قانون کے لیے ووٹنگ 682ممبران پارلیمنٹ نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا جس میں 382 ممبران نے بل کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے دوہری شہریت سمیت ایمیگریشن قوانین میں تبدیلی کو پاس کروایا جبکہ 243 ممبران نے بل کے مخالفت میں اپنا حق استعمال کیا جبکہ 23 ممبران اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

19جنوری جمعہ کے روز جرمن پارلیمان کے ایوانِ زیریں ”بنڈس ٹاگ“ نے ایک ایسے اہم ترین بل کی منظوری دی ہے جس پر بحث تین بار ملتوی ہو چکی تھی۔اس بل کا تعلق دوہری شہریت سے اور امیگریشن کے قوانین میں نرمی کرنے سے ہے۔اس بل کی منظوری کے بعد جرمنی میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے اب دوہری شہریت رکھنے کی اہل ہونگے جبکہ اس سے پہلے یہ سہولت سویٹزر لینڈ اور یورپین ممالک کے چند دیگر ممالک کو حاصل تھی۔

جرمن پارلیمان کے مجموعی 682 ووٹوں میں سے 382 ووٹ بل کے حق میں ،243 بل کی مخالفت میں ڈالے گئے جبکہ 23 اراکین پارلیمنٹ لاتعلق رہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد جرمن شہریت کے حصول کی مدت میں بھی کمی کی گئی ہے جس کی بدولت بڑی تعداد میں تارکین وطن جرمن شہریت کے حصول کے حقدار ہوسکتےہیں۔

بل کی حمایت میں ووٹ ڈالنے والی جماعتوں میں چانسلر اولاف شولز کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس ،فری ڈیمو کریسی اور گرین پارٹی شامل ہیں ۔

اپوزیشن جماعتوں میں کرسچن ڈیموکریٹس،کرسچن سوشل یونین اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت ایک ایف ڈی نے بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس بل اور نئی ترامیم کی منظوری کے بعد اب غیر ملکی 8سال کی بجائے 5سال بعد جرمن شہریت کے لیے درخواست دینے کے اہل ہونگے ۔

اگر درخواست د ہندہ جرمن زبان کی اہلیت اور کام کے غیر معمولی ریکارڈ کا حامل ہوا تو پھر جرمن شہریت 3سال کے بعد بھی ممکن ہوسکے گی ۔جرمن پارلیمان میں اس بل کی منظوری کا وا مقصد جرمنی کے اندر ہنر مند کارکنوں کی بڑھتی ہوئی کمی کو فی الفور دور یا ختم کرنا ہے ۔

برسر اقتدار تین جماعتی اتحاد حکمران کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری سے ہنر مند کارکنوں کو جرمنی کی طرف راغب ہونے میں مدد ملے گی۔

dual citizenship law germanyGermany opened professional foreigners
Comments (0)
Add Comment