ٹیلنٹ ہب کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے تقریب، بچوں اور لڑکیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے جہاں بچے اور نوجوان لڑکیاں کرکٹ اکیڈمیز میں کرکٹ کے کھیل کو سیکھنے اور کرکٹ میچز کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹیلنٹ ہب کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کرکٹ کے شوقین کم عمر بچوں اور نوجوان لڑکیوں میں کرکٹ کٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کرکٹ کے شوقین کھلاڑی بچوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سعودی نیشنل کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان اور ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر تھے جنھوں نے کرکٹ کٹ تقسیم کیں اور کہا کہ سعودی عرب میں حکومتی سرپرستی ملنے کے بعد کرکٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔

جس طرح سعودی نیشنل کرکٹ ٹیم کارکردگی دیکھا رہی ہے جلد ہی سعودی عرب کی قومی ٹیم آئی سی سی کے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی ۔ٹیلنٹ ہب کرکٹ اکیڈمی کے صدر عمران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم ایشیائی ممالک کے بچے کرکٹ سیکھنے میں دلچسپی دیکھا رہے ہیں اور مختلف ٹورنامنٹس میں کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔

Talent Hub Cricket Academyٹیلنٹ ہب کرکٹ اکیڈمی
Comments (0)
Add Comment