جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چھ روزہ ہڑتال کا اعلان

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین نے ایک مرتبہ پھر چھ روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ،ہڑتال بدھ 24 جنوری 2بجے سے شروع ہوکر پیر تک چلے گی، جبکہ ہڑتال کو مزید بڑھانے کا عندیہ بھی دیا گیاہے۔

مطالبات منظور نہ ھونے کی صورت میں ہڑتال کا دورانیہ مزید بڑھا جاسکتا ہے ، جرمن ریلوے نے یونین کے مطالبات میں چند ایک منظور کرنے کا عندیہ دیا تاہم ریلوے یونین نے جرمن ریلوے کے مخصوص مطالبات کی منظوری کے اشارے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے کی ہڑتال کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

جبکہ لیبر یونین نے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کو مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دیا ہے، جرمنی کی جی ڈی ایل ٹرین لیبر و ڈرائیوروں کی ٹریڈ یونین نے ڈوئچے بان کی جانب سے ہر پیشکش کو مستردکرتے ہوئے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ایک ہفتہ کی ہڑتال کرنے کا منصوبہ بناکر اعلان کردیا۔

ریلوے لیبر یونین کے ہڑتال سے مالی نقصانات کے ساتھ عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنے پڑھ سکتا ہے ۔

railway union strike germany
Comments (0)
Add Comment