سویڈن کی تاریخ کا سب سے بڑاCyber Attack، جس کا تدارک ایک ہفتہ گزر جانےکے بعد بھی نہ ہوسکا

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کی تاریخ کا سب سے بڑا Cyber Attack جس کا تدارک ایک ہفتہ گزر جانےکے بعد بھی نہیں ہوسکا، گزشتہ ہفتے IT کمپنی Tietoevry کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ کمپنی کا IT سسٹم استعمال کرنے والی متعدد سویڈش کمپنیاں اور 120 حکومتی ادارے اس حملے سے متاثر ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملے میں روس کے ہیکر گروپAkira کا ہاتھ ہے جو نارڈک ممالک کے مختلف اداروں کو سائبر اٹیک کے ذریعے یرغمال کرکے خطیر رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں ہونےوالے حالیہ سائبر اٹیک کو تاریخ کا بدترین حملہ مانا جارہا ہے ، ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی آئی ٹی کمپنی Tietoevry اپنے سسٹم کو بحال نہ کرسکی، مذکورہ حملے میں سب سے زیادہ نقصان حکومتی اداروں کو اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ سویڈن میں 4 ریجن کے تقریباً 120 ادارے اس حملے سے متاثر ہوئے ہیں اور قریباً 60000 سے زائد حکومتی ملازمین کام کرنے سے قاصر ہیں۔

یہاں تک کہ جنوری کی تنخواہ بھی حکومتی ملازمین کو وقت پر موصول نہیں ہوئی۔خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہیکرز کو حکومتی اداروں کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل ہوچکی ہےجس کے باعث اس سائبر حملے کی تحقیقات سویڈش پولیس سمیت دفاعی او ر خفیہ ادرے بھی کررہے ہیں۔

سویڈن کے دفاعی اداروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی اداروں کی خفیہ معلومات ہیکرز تک پہنچی ہے تو یہ باعث تشویش ہے ۔دوسری جانب Tietoevryکا کہنا ہے کہ سسٹم مکمل بحال ہونے میں مزید کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

In historySweden'sSweden's biggest cyber attack in history
Comments (0)
Add Comment