ٹوکیو(رپورٹ:عرفان صدیقی)اسحق ڈار معیشت کے جادوگر ہیں ، اگر ملک میں نواز شریف کی حکومت قائم ہوئی تو یقین ہے اسحق ڈار پاکستانی معیشت کو بحران سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیں گے یہ بات پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کاروباری شخصیت اور حکومت سے تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر نسیم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ڈاکٹر نسیم شہزاد نے کہا کہ ماضی میں بھی اسحق ڈار نے بہترین معاشی پالیسیوں اور تدابیر سے پاکستان کو دنیا کی بیس بہترین معیشتوں میں شامل کر لیا تھا ۔
ڈاکٹر نسیم شہزاد نے کہا کہ پاکستان کو اب ایک مستقبل اور مضبوط جمہوری حکومت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اقتصادی ترقی کی منزل حاصل کرسکے ۔
ڈاکٹر نسیم شہزاد نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کے معترف ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد پاکستان کو معاشی مسائل سے نکال لیں گے۔