سویڈن میں قرآن سوزی کے مرتکب سلوان مومیکا کی ملک بدری کے خلاف اپیل مسترد

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین) سویڈن میں قرآن سوزی کے مرتکب سلوان مومیکا کی ملک بدری کے خلاف اپیل مسترد، عدالت کا کہنا ہے کہ مائیگریشن کا فیصلہ درست ہے مومیکا نے غلط بیانی کرکے سیاسی پناہ حاصل کی تھی لہٰذا اسے ملک بدر کیا جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سلوان مومیکا کے موجود رہائشی ویزے کی مدت 16 اپریل 2024 تک ہے اس کے بعد مومیکا کو سویڈن میں رہائشی اجازت نامی جاری نہیں کیا جاسکتا۔جبکہ ملک بدری کی صورت میں پانچ سال تک سویڈن واپس آنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

سویڈش ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے مومیکا کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف بھی فیصلہ کرے گا، مومیکا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

Appeal dismissedKoran burning in SwedenSylvan MomikaSylvan Momika deportation
Comments (0)
Add Comment