سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی پریس ایجنسی کے زیراہتمام نمائش کا اہتمام

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں یوم تاسیس قومی جوش وخروش اور بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی میں مملکت کی 3 سو سالہ تاریخ کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی خبر رساں ادارے میں یوم تاسیس کے حوالے سے شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں روایتی عرب رقص بھی لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز رہا۔

نمائش میں 3 سو سال قبل سعودی عرب کی بنیاد رکھنے والے امام محمد بن سعود کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئیں اسکے علاوہ سعودی عرب کے اب تک کے تمام فرمانرواوں کی تصاویر اور انکے حالات و واقعات پر مبنی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

نمائش میں الدراعیہ کے علاقے کے ماڈل سمیت علاقائی تہذیب و ثقافت کو بھی نمایاں کیا گیا تھا جس میں عرب ثقافت پر مبنی ملبوسات اور پہلا سعودی پرچم بھی رکھا گیا۔

نمائش دیکھنے والوں کی دلچسپی کے لئے روایتی عرب ڈانس بھی پیش کیا گیا جس میں ثقافتی لباس میں ملبوس سعودی شہریوں نے تلوار رقص پیش کیا۔ نمائش کو دیکھنے کے لئے سعودی اور دیگر غیر ملکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سعودی پریس ایجنسینمائش کا اہتمامیوم تاسیس
Comments (0)
Add Comment