قومی وطن پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد،عہدیداران اور ورکرز کی بھرپور شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں قومی وطن پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداروں اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پارٹی کے مرکزی صدر آفتاب احمد خان شیر پا ئونے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی نویں یوم تاسیس کی تقریب میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی صدر آفتاب احمد خان شیر پا ئو نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور قومی سیاست میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی نااہلی کی بدولت ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا ہے اور عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے لوگوں کو بنیادی حقوق بھی میسر نہیں ہیں،

عمران خان پاکستانی عوام کا استحصال کر رہا ہے قوم سے کیے گئے تمام اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ چکا ہے اور سیاست کو گالی گلوچ کے کلچر سے بھر دیا ہے حکومت جھوٹ در جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے مگر جلد ہی ان کا بھی عوامی احتساب شروع ہونے والا ہے قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے صدر اقبال ودود کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں قومی وطن پارٹی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے علاوہ انہیں مسائل سے نکالا ہے۔

آئندہ صوبے میں حکومت ہماری ہوگی اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا یوم تاسیس کی تقریب سے ودان خان، سلطان زیب، سکندر خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی سرکار نے عوام کو رسوا کر دیا ہے اور خیبر پختونخواہ بھر میں مسائل کے انبار لگے ہیں غربت میں اضافہ ہوا ہے اور ترقیاتی منصوبے نا ہونے کے برابر ہیں صوبہ لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے جس سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Comments (0)
Add Comment